Bade hai phul aur bachche hote kali | بڑے ہیں پھول اور بچے ہوتے کلی

بڑے ہیں پھول اور بچے ہوتے کلی

چلو پیغام دیں یہ سب کو گلی گلی

پیار وشفقت سے ہمیں نوازیں

نہ کریں سختی برتیں ہم سے نرمی

بچے بچے ہوتے ہیں چاہے ہوں کہیں کے

ہوں رومی ،برمی  یا ہوں وہ ہندوستانی

ہوتے ہیں بچے دیش کے مستقبل

سب نے سچی یہ بات ہے مانی

اچھے شجر سے ہی ملتی لذت ثمر

قرآں سے یہ بات ہے ہم نے جانی

دل کی بات کہہ دوں شاہد محفل میں

بچوں سے ہی بچی ہے نسل انسانی

Facebook Comments

One Comment on “Bade hai phul aur bachche hote kali | بڑے ہیں پھول اور بچے ہوتے کلی”

Leave a Reply

Your email address will not be published.